Saturday, 24 October 2020, 08:26:30 pm
قومی ٹی ٹونٹی کپ،ناردرن نے بلوچستان کو 39رنز سے ہرا دیا
October 15, 2020

راولپنڈی میں آج قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ناردرن نے بلوچستان کو انتالیس رنز سے ہرا دیا۔
ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ننانوے رنز بنائے۔
جواب میں بلوچستان کی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف ایک سو ساٹھ رنز بنا سکی۔