Saturday, 20 April 2024, 07:14:01 pm
بہاولپور ریلوے سٹیشن کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل،28کروڑ روپے لاگت آئی
October 15, 2020

File Photo

بہاولپور ریلوے سٹیشن کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے جس پر اٹھائیس کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

 ریڈیو پاکستان کے بہاولپور کے نمائندے سجا د پرویز نے بتایا ہے کہ ریلوے کے وزیرشیخ رشید احمد آج (جمعرات) دوپہر ایک پروقار تقریب میں بہاولپور ریلوے سٹیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔

 اس بڑے  منصوبے پر کام دو سال میں مکمل کیاگیا ہے۔

 یہ تین منزلہ عمارت ہے جس میں مسافروں کی سہولت کےلئے انتظار گاہوں کے ساتھ محلق واش رومز، ریزوریشن آفس کے ساتھ بکنگ آفس، دکانیں اور کینٹین عمارت کے تہہ خانے میں ریلوے حکام کے انتظامی دفاتر کےلئے خاصی گنجائش ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.