Friday, 15 November 2019, 06:13:37 am
شمالی شام میں جاری کارروائی میں ترک افواج نے ایک ہزار کلومیٹر علاقہ آزاد کرالیا،اردوان
October 15, 2019

ترکی نے شمالی شام میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائی میںعلیحدگی پسند دہشت گرد گروپ کے قبضے سے ایک ہزار مربع کلومیٹر علاقہ واگزار کروا لیا ہے۔آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ترکی زبان بولنے والی ریاستوں کے ساتویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی کا مقصد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرکے رضاکارانہ طور پر شام کے تقریباً تیس لاکھ باشندوں کو دوبارہ ان کے گھروں میں آباد کرنا ہے۔