Friday, 15 November 2019, 04:55:12 am
ٹرمپ نے امریکہ ،ایران تعلقات میں بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی،وزیراعظم
October 16, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ان سے امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

سی این این کو ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورے میں ایران کے صدرحسن روحانی سے ڈونلڈٹرمپ کی پیشکش کے بارے میں بات کی تھی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران تعلقات تھوڑے سے زیادہ پیچیدہ ہیں اور جب تک دونوں جانب سے کوئی ردعمل نہیں آتا میں تفصیل میں نہیں جائوں گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈٹرمپ جنگ پر یقین نہیں رکھتے۔