Wednesday, 20 November 2019, 07:13:16 pm
پاکستان،ایران کا دوا سازی،طبی تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق
October 15, 2019

پاکستان اور ایران نے دواسازی اور طبی تعلیم کے شعبوں میں تعاون اور صحت کے مختلف شعبوں میں اشتراک عمل کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔فریقین نے یہ اتفاق رائے آج تہران میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا اور ایران کے صحت اور طبی تعلیم کے وزیر سعیدنماکی کے درمیان ایک ملاقات میں کیا۔ظفرمرزا نے ملاقات کے دوران فلاحی ریاست قائم کرنے کے وزیراعظم عمران خان کے وژن کا خصوصی تذکرہ کیا جس کا عوام کیلئے صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ایک اہم جزو ہے۔