Friday, 15 November 2019, 05:15:49 am
وزیراعظم کی دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی،عدم مساوات اور تعلیمی مسائل بارے آگہی پیدا کرنے پر شاہی جوڑے کی تحسین
October 15, 2019

وزیراعظم عمران خان نے آج دنیا کو درپیش ماحولیاتی تبدیلی' عدم مساوات اور تعلیم جیسے مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے برطانوی شاہی جوڑے کی تعریف کی ہے۔

وہ منگل کے روز اسلام آباد میں ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔وزیراعظم عمران خان نے خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں شہزادی ڈیانا کیلئے ان کی خیراتی مقاصد کیلئے ہمدردی اور عزم کے باعث پاکستان کے عوام کی محبت یاد دلائی۔عمران خان نے پاکستان میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور ان کے نوجوان پاکستانیوں کے ساتھ رابطوں کو بھی سراہا۔انہوں نے شاہی جوڑے کو ملکی ترجیحات اور پانچ اگست کے بعد سے بھارت کے ساتھ تعلقات اور افغانستان میں امن اور مصالحتی عمل کی حمایت سمیت دوسرے ملکوں کے بارے میں پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔شہزادہ ولیم نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے لئے ایک اہم ملک ہے۔ انہوں نے گرم جوشی سے استقبال اور مہمانداری پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔بعد میں وزیراعظم نے معزز مہمان کو ظہرانہ دیا۔