Friday, 15 November 2019, 06:10:14 am
وزیراعظم کاسرمایہ کاری اورکاروبارمیں سہولت فراہم کرنےکیلئےحکومتی عزم کااعادہ
October 15, 2019

وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے سرمایہ کاری اور کاروبار میں سہولت فراہم کرنےکیلئےحکومت کےعزم کااعادہ کیاہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار آج اسلام آباد میں Hutchison Port Holdings کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں کیا۔گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایرک نے وزیراعظم کو اپنے گروپ کی پاکستان میں حالیہ چوبیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا جس سے ان کی ملک میں کل سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر ہو جائے گی۔وزیراعظم نے ہانگ کانگ میں قائم بندرگاہوں کا انتظام چلانے والے Hutchison Port Holding کی طرف سے چوبیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کو سراہا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس سرمایہ کاری سے ہچیسن کے ملازمین کی تعدادب ڑھ کر تین ہزار ہو جائے گی۔وزیراعظم کو Hutchison Port Holdings اس کی بانی کمپنی Ck Hutchison Holding کی ترقی اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے گروپ کے اہم کردار اور عزم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔یہ گروپ کراچی بندرگاہ کو ایشیا میں بڑے تجارتی مرکز میں ترقی دینے کی بھی حمایت کرے گا۔یہ گروپ بندرگاہوں کے حوالے سے دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور اس کے تیس ہزار ملازمین ہیں اور یہ ایشیا سے لے کر مشرق وسطیٰ ، افریقہ، یورپ ، امریکہ اور آسٹریلیا تک 52 بندرگاہوں اور ستائیس ٹرمینلز کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے۔ کمپنی کا ہیڈکوارٹر ہانگ کانگ میں ہے۔