Friday, 29 March 2024, 04:32:20 pm
مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل 72ویں روزمعمولات زندگی مفلوج
October 15, 2019

مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 72 ویں روز بھی پوری وادی میں معمولات زندگی مفلوج ہیں۔ مسلسل پابندیوں کے باعث دکانیں بند ہیں ،سکول اور دفاتر خالی پڑے ہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی موبائل فون اور انٹر نیٹ سروسز پر پابندی کے باعث نہ صرف مقبوضہ وادی بلکہ پوری دنیا کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق نامعلوم افراد نے ضلع شوپیاں میں راجستھان سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کرہلاک اور ٹرک کو نذر آتش کردیا۔کشمیر ٹائمز کی ایگزیکٹو ایڈیٹر Anuradha Bhasin نے بھارتی سپریم کورٹ میں اپنے جوابی حلف نامے میں کہا ہے کہ نئی دہلی اورمقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں مواصلاتی معطلی اور انٹر نیٹ سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کا حکم اور نوٹیفکیشن نظرانداز کردیا ہے۔ ادھر کشمیری پنڈتوں نے بھی آرٹیکل 370 کی منسوخی کا فیصلہ واپس لینے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی پانچ اگست سے پہلے کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سرینگر میں ایک بیان میں کشمیری مہاجرین کیلئے واپسی اور بحالی ٹیم کے رابطہ کار ستیش محل دار نے کہاہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مقبوضہ وادی کے ریاست کے درجے کو بحال کیا جائے اور اسمبلی کو آزادانہ فیصلے کرنے اور لوگوں کو اپنی اراضی اور ثقافت کے تحفظ کا حق دیا جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.