Friday, 29 March 2024, 12:35:30 pm
حکومت عوام کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کرے گی:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
October 15, 2019

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام دوست ہے اور ان کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کرے گی۔

 یہ بات انہوں نے آج پشاور میں ڈپٹی کمشنر آفس، ضلع کچہری اور تحصیل آفس کے اچانک دورے کے دوران کہی۔

 وزیراعلیٰ نے غیر حاضر ملازمین کو معطل اور ناقص کارکردگی پر ریونیو افسروں کا تبادلہ کرنے کی ہدایت دیں۔

انہوں نے ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کےلئے بائیو میٹرک نظام نصب کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 محمود خان نے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے فوری حل کےلئے ہدایات دیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.