Friday, 15 November 2019, 04:53:49 am
فرانسیسی صدر کا یورپی یونین،برطانیہ کی بریگزٹ معاہدے پر بات چیت کا خیر مقدم
October 15, 2019

فرانس کے صدر ایمانیول میکخواں نے یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا کی شرائط کے معاہدے کے حوالے سے کی گئی بات چیت میں مثبت پیشرفت کا خیر مقدم کیا ہے۔برسلز میں آج صحافیوں کے لئے بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی حکومت کی ترجمان نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ معاہدہ متوقع ہے۔اس سے پہلے یورپی یونین کی طرف سے بریگزٹ کے حوالے سے سہولت کار مائیکل BARNIER نے کہا کہ اس ہفتے برطانیہ کے ساتھ معاہدہ طے پاجاسکتا ہے۔