Friday, 15 November 2019, 04:54:12 am
بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے،صدر
October 15, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں تمام مثبت اقدامات کی تعریف کی جانی چاہئے۔

اسلام آباد میں منگل کے روز قومی بین المذاہب امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ پرامن معاشرے کے قیام پر زور دیا ہے۔صدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو ریاست مدینہ کی طرز پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پینتیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی اورپناہ گزینوں کی سہولت کیلئے مغربی ملکوں کو بھی اس مثال پر عمل کرنا چاہئے۔انہوں نے پناہ گزینوں کے حوالے سے مغربی ملکوں کے رویے کی مذمت میں پوپ کے کردار کو سراہا۔مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔