Friday, 15 November 2019, 04:55:00 am
امریکہ نے ایران پر پابندیاں عائد کرکے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا،روحانی
October 15, 2019

صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرکے انسانیت کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

انہوںنے ان خیالات کااظہار آج تہران میں مشرق بحیرہ روم کے لئے عالمی ادارہ صحت کی علاقائی کمیٹی کے چھیاسٹھ ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر نے زور دیا کہ امریکی پابندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد2231 کی خلاف ورزی ہیں جس میں ایران معاہدے کی توثیق کی گئی تھی۔