Wednesday, 24 April 2024, 06:02:03 pm

مزید خبریں

 
ستر سال سے روایتی سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھوکہ دہی کی سیاست نے وادی کشمیر کو تباہ کردیا ہے: الطاف بخاری
September 15, 2021

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے کہا ہے کہ ستر سال سے روایتی سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی گئی دھوکہ دہی کی سیاست نے وادی کو تباہ کردیا ہے۔ ضلع ڈوڈہ کے علاقےThathri میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے الطا ف بخاری نے عوام اور انتظامی اداروں کے درمیان پائے جانے والے بڑے تعطل میں علاقائی سیاسی جماعتوں کے کردار پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے انتخابی مقاصد کے حصول کیلئے عوام کے جذبات کو ابھارنا انتہائی بد قسمتی ہے اور اس قسم کی سیاست سے خطے میں سماجی، اقتصادی اور سیاسی استحکام کو نقصان پہنچا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.