Friday, 19 April 2024, 06:50:40 am
زرعی شعبےکوجدیدخطوط پراستوارکرنےکیلئےٹیکنالوجی پرمبنی500 فارم قائم کئے جائیں گے
September 15, 2020

 سینٹ کو آج بتایا گیا ہے کہ زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کےلئے ٹیکنالوجی پر مبنی مختلف رقبے کے پانچ سو فارم قائم کئے جائیں گے۔

 سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چودھری نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ ان فارموں میں ٹیکنالوجی پر مبنی طریقوں کو بروئے کار لانےسے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔

 انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے کاشت کاروں کی زندگیوں میں انقلاب آئے گا۔

 پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے ایوان کو بتایا وفاقی حکومت ملک میں 60 چھوٹے، درمیانے اوربڑے ڈیموں کی تعمیر کےلئے فنڈز فراہم  کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموں کے 17 منصوبے رواں مالی سال کے دوران مکمل کئے جانے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم پر کام شروع کردیاگیا ہے جن سے ملک کا آبی ذخیرے کی گنجائش میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

 انہوں نے کہاکہ واپڈا پانی کی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کےلئے کرم تنگی ڈیم اسٹیج ٹو اور سندھ بیراج سمیت مختلف نئی ڈیموں کی تعمیر کی منصوبہ بندی بھی کررہا ہے۔

 وزیر مملکت نے کہا کہ صوبوں کو 1991 کے آبی معاہدے کے مطابق اپنے حصے کا پانی دیا جارہا ہے۔

 آبی قلت کی صورت میں اسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

پارلیمانی امور کے مشیر بابر اعوان نے ایوان کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کےلئے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا عمل تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے۔

پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نے کالا با غ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آبی ذخائر کی تعمیر پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کے مابین اتفاق رائے کے بغیر کالا باغ ڈیم کی  تعمیر نہیں ہوسکتی۔

 پارلیمانی امور کےوزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے موٹروے زیادتی کیس کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.