Thursday, 18 April 2024, 05:19:38 pm
رشکئی خصوصی اقتصادی زون خیبرپختونخوا کی معاشی ترقی میں انقلابی تبدیلی کا ضامن ثابت ہوگا:تیمورسلیم
September 15, 2020

خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ رشکئی کا خصوصی اقتصادی زون صوبے کی معاشی ترقی میں انقلابی تبدیلی کا ضامن ثابت ہوگا۔

 آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رشکئی افغانستان اور وسطی ایشیا خاص طور پرخصوصی اقتصادی زون کے دیگر  پیش کردہ مراعات اور مستقبل میں تعمیر ہونے والے پشاور طور خم موٹروے کےلئے موزوں تر مقام پر واقع ہے۔

 انہوں نے کہا کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون صوبائی دارالحکومت اور چینی حکومت کی کمپنی  سی آر بی سی کے مابین مشترکہ منصوبہ ہے۔

انہوں نےاس امید کا اظہار بھی کیا کہ اس منصوبے کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد نوکریوں کے مواقع پیدا ہونگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.