Wednesday, 23 September 2020, 01:36:00 am
پاکستان نیشنل آرٹس کونسل کاایک سالہ فلم پروڈکشن کورس شروع کرنے کا فیصلہ
September 16, 2020

پاکستان نیشنل آرٹس کونسل نے پروفیشنل فلم ساز تیار کرنے کے لئے ایک سالہ فلم پروڈکشن کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کورس میں سینما سے متعلق آگاہی اور ثقافت، تاریخ، ٹیکنالوجی اور فلم سٹڈیز سے اس کے تعلق کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔
آرٹس کونسل کے ایک عہدیدار کے مطابق کورس کی کلاسیں اگلے ماہ کی پانچ تاریخ سے شروع ہوں گی۔