Friday, 30 October 2020, 01:10:35 am
خیبر پختونخواہ حکومت کا آج سے شادی ہال کھولنے کا اعلان
September 15, 2020

خیبرپختونخواہ حکومت نے آج سے صوبے بھر میں شادی ہال کھولنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق حکومت نے تمام عملے کیلئے کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔
حکومت نے ہال انتظامیہ کو مہمانوں کی تعداد مقررہ گنجائش سے پچاس فیصد کم رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔
ضابطہ کی خلاف ورزی پر شادی ہال مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔