Friday, 19 April 2024, 03:39:10 am
جنوبی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتیں مل کرکام کریں گی:اسد
September 15, 2020

منصوبہ بندی وترقی اورخصوصی اقدامات کے وزیراسدعمرنے کہاہے کہ جنوبی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومتیں مل کرکام کریں گی۔اسدعمرنے بلوچستان کے اپنے دوروزہ دورے میں صوبائی وزراء سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں اس پروگرام کی جزئیات کو حتمی شکل دیں گی اوراس پرتیزی کے ساتھ عملدرآمدکریں گی۔انہوں نے معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات بھی کی جنہوں نے علاقے کے مسائل ا ور ضروریات کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔انہوں نے بعدازاں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی تعمیروترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ صوبے سے پسماندگی کاخاتمہ ہو اور اسے ترقی یافتہ علاقوں کے برابرلایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ایک بڑی تبدیلی لائے گا اور اس سے خطے اورملک خاص طورسے مکران ڈویژن سمیت بلوچستان میں خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے منصوبوں کے تحت گوادر کے علاوہ بوستان اور حب میں بھی صنعتی زون قائم کئے جارہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.