Friday, 30 October 2020, 12:16:58 am
بھارتی فوجیوں کی پلوامہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں
September 15, 2020

غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع پلوامہ کے علاقے Marvel میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف سمیت تین صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
ادھر مقبوضہ علاقے میں ریٹائرڈ فوجیوں اور ہندو انتہا پسندوں کو بساکر مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے بھارتی فوجی اسٹیبلشمنٹ کو غیر آئینی طور پر ہزاروں کنال اراضی الاٹ کی گئی ہے۔
ادھر آج 15ستمبر کو دنیا میں جمہوری حالات کا جائزہ لینے کیلئے عالمی یوم جمہوریت کے طور پر منایا گیا لیکن غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر بدستور جمہوری حقوق سے محروم ہے۔