Friday, 29 March 2024, 01:21:40 pm
طالبان نے افغانستان میں انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس پر پابندی ختم کردی
September 15, 2019

 طالبان نے افغانستان میں انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس پر پابندی ختم کردی ہے اور اسے اپنے زیر تسلط علاقوں میں امدادی کام انجام دینے والےعملے کے تحفظ کی ضمانت دی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آج (اتوار) ایک بیان میں کہا کہ تمام مجاہدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی سرگرمیوں کےلئے راہ ہموار کریں اور اس کے کارکنوں اور آلات کی سکیورٹی یقینی بنائیں۔

طالبان نے اپریل میں انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور عالمی ادارہ صحت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تنظیمیں ویکسی نیشن مہم کے دوران مشکوک سرگرمیاں کررہی ہیں اور اپنے اعلان کردہ مقاصد پر کار بند نہیں ہیں۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.