Friday, 18 October 2019, 12:14:35 pm
صوبے بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلئے جامع پالیسی مرتب کی گئی ہے،محمود خان
September 15, 2019

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلئے ایک جامع پالیسی مرتب کی گئی ہے۔

خواتین ارکان صوبائی اسمبلی کے ایک وفد سے جس نے آج پشاور میں ان سے ملاقات کی گفتگو کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ حکومت نے ڈیجیٹل یوتھ روزگار پروگرام کے تحت مختلف منصوبے شروع کئے ہیں۔اس سلسلے میں نوجوانوں کو تکنیکی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔محمود خان نے کہا کہ حکومت شفافیت کو یقینی بنانے اور محکموں کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے مختلف محکموں کو ڈیجیٹلائزکرنے پر بھی کام کر رہی ہے۔