Friday, 18 October 2019, 10:53:14 am
سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز،افغانستان نے بنگلہ دیش کو 25رنز سے ہرا دیا
September 15, 2019

ڈھاکا میں کھیلے گئے سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے میچ میں افغانستان نے میزبان بنگلہ دیش کو 25رنز سے ہرا دیا۔افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوروز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 19.5اوورز میں 139 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ مجیب الرحمن نے 4جبکہ فرید احمد، راشد خان اور غلام نبی نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔