Friday, 18 October 2019, 11:36:28 am
وزیراعظم آزاد کشمیر کا بھمبر سیکٹر کا دورہ، بھارتی فائرنگ کے متاثرین سے ملاقات
September 15, 2019

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے آج بھمبر سیکٹر کا دورہ کیا اور بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے متاثرین سے ملاقات کی ۔وزیراعظم نے لوگوں کے بلند ہوصلے کی تعریف کی اوراس مشکل گھڑی میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی بہادر افواج پرفخر ہے جو مقامی آبادی کے موثر تعاون سے بھارتی جارحیت کے خلاف سرحدوں کادفاع کررہی ہیں۔راجہ فارورق حیدرخان نے کہا کہ نریندرمودی کے مذموم عزائم سے خطے میں تباہی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے جہاں انھیں تشدد اور جارحیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔فاروق حیدر نے کہاکہ لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں دنیا سے ان کا رابطہ منقطع کردیاگیا ہے اورانھیں خوراک اور ادویات سمیت بنیادی حقوق سے محروم کردیاگیا ہے ۔