Thursday, 28 March 2024, 08:19:16 pm
موسم سرما میں سمارٹ میٹرز اور کیبل منصوبے کا آغاز کیا جائے گا:حفیظ الرحمن
September 15, 2019

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ موسم سرما کےدوران بجلی کی بچت کےلئے ابتدائی طور پر گلگت میں سمارٹ میٹرز اور کیبل منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔

 انہوں نے گلگت میں بجلی کے محکمے کے بریفنگ سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کی بچت کےلئے علامہ اقبال ٹاون میں سمارٹ میٹرز کا آزمائشی منصوبہ کامیاب رہا۔

انہوں نے  کہا کہ محکمہ بجلی کے حکام بلنگ کا نظام بہتر اور واجب الادا بلوں کی بروقت وصولی یقینی بنائیں۔

ادھر وزیراعلیٰ نے گلگت شہر کاد ورہ کیا اور چون کروڑ روپے کی لاگت سے جاری سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کا معائنہ کیا۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.