Friday, 18 October 2019, 10:55:45 am
گورنر کی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ میرٹ اور شفاف انداز میں یقینی بنانے کی ہدایت
September 15, 2019

بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے متعلقہ حکام کو میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں طلباء کا داخلہ میرٹ پر اور شفاف انداز میں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایات اتوار کے روز کوئٹہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں صوبے میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں طلباء کے داخلوں سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔گورنر نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے میں تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔