Friday, 29 March 2024, 08:21:16 pm
کولگام میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،مزید 6کشمیری نوجوانوں کوشہیدکردیا
September 15, 2018

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام کے علاقے چو گام میں چھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض فوجیوں نے پانچ نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

علاقے کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست احتجاجی مظاہرے کیے ۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے ایک او ر نوجوان شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

شدید زخمی نوجوانوں کو سرینگر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر نوجوانوں کی شہادت پر کولگام اور اسلام آباد کے اضلاع میںمکمل ہڑتال کی گئی۔

قابض انتظامیہ نے دونوں اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس جبکہ مقبوضہ وادی میں ریل سروس معطل کر دی ۔

سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں نوجوانوں کے قتل اور لوگوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے خلاف پیر کو مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔

میر واعظ عمر فاروق نے اپنے ایک ٹویٹ میں تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی پر کشمیری نوجوانوں کے قتل پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

حریت رہنمائوں اور تنظیموں فریدہ بہن جی ، ظفر اکبر بٹ، بیر سٹر عبدالمجید ترمبو، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور حزب المجاہدین نے اپنے بیانات میں شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے امیر عبدالحمید فیاض نے شوپیاں میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے مذاکراتی عمل شروع کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.