Thursday, 13 December 2018, 04:57:39 am
دفتر خارجہ کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر زور
September 15, 2018

file photo

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی سے متعلق معاملات میں تعاون سمیت دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے دنوں میں افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات میں مزید بہتری کی امید رکھتا ہے

ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا آج کا دورئہ کابل افغانستان کے ساتھ مستقبل کی شراکت داری کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی افغان رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں تعمیری رہیں جن میں مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ افغان صدر اور وزیر خارجہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔