Thursday, 25 April 2024, 05:16:37 am
پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
August 15, 2018

آج لاہور میں 17 ویں پنجاب اسمبلی کےافتتاحی اجلاس کے دوران مجموعی طورپرتین سو ساٹھ نئے منتخب ارکان نےحلف اٹھایا۔ سپیکر رانا محمد اقبال خان نے ان سے حلف لیا۔ آج حلف اٹھانے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے 177 پاکستان مسلم لیگ نون کے ایک سو باسٹھ، پاکستان مسلم لیگ ق کے دس، پاکستان پیپلز پارٹی کے سات اور راہ حق پارٹی کا ایک رکن شامل ہے جبکہ تین آزاد امیدوار ہیں۔ حلف اٹھانے والی ممتاز شخصیات میں چوہدری پرویز الٰہی ، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر یاسمین راشد، حمزہ شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق شامل ہیں۔ بعد میں سپیکر نے اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا۔ اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.