Friday, 29 March 2024, 03:23:45 pm
دنیابھرمیں مقیم کشمیریوں نے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منایا
August 15, 2018

کنٹرول لائن کےدونوں طرف اوردنیابھرمیں مقیم کشمیریوں نے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منایا۔

اس موقع پرآج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے جس کی اپیل سید علی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کی ہے۔

یوم سیاہ منانے کامقصد عالمی برادری کو پیغام دینا ہے کہ بھارت نے طاقت کے زور پرکشمیریوں کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سلب کررکھاہے۔

بھارتی حکام نے سکیورٹی کے نام پر وسطی ، شمالی اور جنوبی کشمیر کے تمام علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کررکھی ہیںتاکہ کشمیری عوام بھارت کے خلاف مظاہرے نہ کرسکیں۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور دوسرے حریت رہنماوں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیر میں یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں ،کیونکہ اس نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس علاقے پر غیر قانونی قبضہ کررکھاہے۔

سری نگر سےجاری ایک بیان میں سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کا یوم آزادی، جموں و کشمیر کے عوام کے لئے گھٹن کی فضا، نوجوانوں کی گرفتاریاں اور رات بھر جاری رہنے والے چھاپوں جیسے ان گنت مصائب لے کر آتا ہے۔

تحریک حریت جموں و کشمیر نےبھی ایک بیان میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی حکام کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یرغمال بنانے کی سخت مذمت کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.