Thursday, 28 March 2024, 10:02:14 pm
آغا سراج درانی مسلسل دوسری مدت کے لئے سندھ اسمبلی کے سپیکر منتخب
August 15, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا سراج درانی اور ریحانہ لغاری سندھ اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔آغا سراج درانی مسلسل دوسری مدت کیلئے سندھ اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے حزب اختلاف کے امیدوار جاوید حنیف کو شکست دی۔الیکشن کے پریذائیڈنگ افسر میر نادر مگسی نے نومنتخب سپیکر سے حلف لیا۔آغا سراج درانی نے 96 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مخالف جاوید حنیف نے انسٹھ ووٹ حاصل کئے ۔تین ارکان کے ووٹ مسترد ہوئے۔ریحانہ لغاری سندھ اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئی ہیں اور انہوں نے ڈالے گئے مجموعی 158 ووٹوں میں سے 98 ووٹ حاصل کئے۔متحدہ اپوزیشن کی رابعہ اظفر نے انسٹھ ووٹ حاصل کئے ۔ ایک ووٹ مسترد ہوا۔اس سے پہلے صوبائی اسمبلی کے تین مزید ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.