Tuesday, 20 August 2019, 09:37:37 pm
سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کا آغاز
July 15, 2019

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں آج (پیر)وڈیو لنک ای کورٹ کے ذریعے مقدمات کی سماعت کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وڈیو لنک کے ذریعے بعض مقدمات کی سماعت کی۔

اس مو قع پر چیف جسٹس نے کہا کہ دراصل اس اقدام کا مقصد بلوچستان کے عوا م کو انصاف کی فراہمی اور ان کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔