Tuesday, 10 December 2019, 03:54:54 pm
چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
July 15, 2019

سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا ایوان بالا وفاق کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ معاشرے کے پسماندہ طبقوں کو ترقی کے دھارے میں لانے کی غرض سے وفاقی اکائیوں کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان خان بزدار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ملاقات کے دوران ترقیاتی عمل اور اہم قومی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔