Thursday, 25 April 2024, 09:34:28 am
انگلینڈ نے نیوزی لینڈکوہراکرپہلی مرتبہ عالمی کرکٹ کپ کااعزاز جیت لیا
July 15, 2019

کل (اتوار) رات لارڈز میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈکوہراکرپہلی مرتبہ عالمی کرکٹ کپ کااعزاز جیت لیا۔ میچ کااختتام سپراوورپرہوا اور ہار جیت کافیصلہ زیادہ بائونڈریزکی بنیادپرکیاگیا۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسواکتالیس رن بنائے۔انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف کاتعاقب کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں آخری گیندتک دوسواکتالیس رن بنائے اوراس کے تمام کھلاڑی آئوٹ ہوگئے جس کے بعدحتمی فیصلے کے لئے میچ سپراوور کے مرحلے میں داخل ہوگیا۔سپراوورکے مرحلے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کوجیت کے لئے سولہ رن کاہدف دیا جو دونوں ٹیموں کے درمیان برابررہا تاہم انگلینڈ Tie-Break رول کے تحت زیادہ بائونڈریوں کی بنیاد پرجیت گیا۔انگلینڈکے بین سٹوکس کومیچ کابہترین کھلاڑی قراردیاگیا جنہوں نے اٹھانوے گیندوں پرچوراسی رن بنائے اورآئوٹ نہیں ہوئے۔انگلینڈکی جانب سے لیام پلنکٹ اورکرس ووکس نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس نے ستترگیندوں پرپچپن رن بنائے جبکہ جمی نیشم اور لوکی فرگوسن نے تین۔تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.