Friday, 19 April 2024, 07:35:21 pm
آئی ٹی سیکٹر میں نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،خالد مقبول
July 15, 2019

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔

وہ پیر کے روزبلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ انٹر نیٹ کی سہولت کی فراہمی کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے روٹ پر فائبر آپٹک کیبل بچھانے کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے۔ ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف اگر عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تو پاکستان تحریک انصاف سینٹ چیئرمین کی مکمل حمایت کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.