Friday, 19 April 2024, 12:54:06 pm
حریت کانفرنس کی مقبوضہ کشمیر میں نظر بند کشمیریوں کیساتھ روا غیر انسانی سلوک کی مذمت
June 15, 2021

غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنماؤں نے بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں نظربند کشمیریوں کے ساتھ روارکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری نظربندوں کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کیا جارہا ہے اور جیلوں کو تشدد کے مراکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیاکہ کشمیری نظربندوں کو مناسب غذا اور علاج ومعالجے سمیت بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں پر زوردیا کہ وہ نظربندوں کی حالت زار کا مشاہدہ کرنے کے لئے بھارتی جیلوں کا دورہ کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.