Tuesday, 23 April 2024, 02:59:12 pm
پاکستان کی تجارتی استعمال کیلئےکوروناوائرس کی مقامی تشخیصی کٹس تیار
June 15, 2020

پاکستان نے تجارتی استعمال کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے منظورشدہ کوروناوائرس کی مقامی تشخیصی کٹس تیار کی ہے۔عرب نیوزکوایک انٹرویومیں سائنس وٹیکنالوجی کے وزیرچودھری فوادحسین نے کہاکہ مقامی طورپر تیار کردہ تشخیصی کٹس ملک میں کوروناوائرس کے ٹیسٹوں کی لاگت میں کمی لائے گی۔انہوں نے کہاکہ کٹس نیشنل یونیورسٹی آف سائنس وٹیکنالوجی کے ماہرین نے تیار کی ہیں جو نوے فیصد درست ہیں جودرآمدکی گئی کٹس کی نسبت بیس فیصدبہترہیں۔وفاقی وزیرنے امیدظاہر کی کہ مقامی وینٹی لیٹرز بھی آئندہ چندہفتوں کے اندر تیار ہوجائیںگے جبکہ چارمشینیں پہلے ہی تجرباتی مرحلے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ تجربات مکمل ہونے کے بعدوینٹی لیٹرزکی تجارتی بنیادوں پرتیاری شروع کردی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.