Saturday, 20 July 2019, 05:45:21 am
حکومت کو قومی لائحہ عمل پر اسکی روح کے مطابق سختی سے عملدرآمد کرنا چاہیے،ہوتی
June 15, 2019

File photo

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی امیر حیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ حکومت کو قومی لائحہ عمل پر اسکی روح کے مطابق سختی سے عملدرآمد کرنا چاہیے۔

ہفتہ سہ پہر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔امیر حیدرخان ہوتی نے کہا کہ پارٹی ملک میں جمہوریت کی بالادستی کیلئے ہمیشہ کام کرتی رہے گی۔