Saturday, 20 April 2024, 04:01:22 am
بجٹ میں تعلیم اورصحت کےفروغ اورنادارطبقےکی فلاح وبہبودپرخصوصی توجہ دی گئی ہے:وزیرخزانہ پنجاب
June 16, 2019

پنجاب کے وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ بجٹ میں مستحق لوگوں کی فلاح وبہبود اور تعلیم وصحت کے شعبوں کی ترقی پرخصوصی توجہ دی گئی ہے ۔لاہورمیں بعدازبجٹ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نجی سرکاری شراکت داری کے تحت متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے انسانی وسائل کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے پرعزم ہے اوراس سلسلے میں احساس پروگرام شروع کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوششیں جاری ہیں جبکہ صوبے میں زرعی شعبے کی ترقی کیلئے کسانوں کو سہولتیں دی جارہی ہیں ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.