Friday, 29 March 2024, 06:18:45 am
بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں2 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے واقعے کے خلاف پلوامہ میں مکمل ہڑتال
June 15, 2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے واقعے کے خلاف آج ضلع پلوامہ کے علاقوں ، پامپور ، اوانتی پورہ اور دوسرے علاقوں میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو گزشتہ روز اوانتی پورہ کے علاقے BRAW BANDINA میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیاتھا ۔پامپور ، اوانتی پورہ اور متعدد علاقوں میں تمام کاروباری مراکز اورتعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے ۔ادھر آج مسلسل دوسرے روز بھی سری نگر ، بانہال روٹ پر ٹرین سروس معطل ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.