Friday, 29 March 2024, 04:30:40 pm
ٹرمپ کی جارحانہ تجارتی پالیسیوں سے ملکی اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچ سکتاہے، آئی ایم ایف
June 15, 2018

عالمی مالیاتی فنڈ نے خبردارکیا ہے کہ صدرڈونلڈٹرمپ کی جارحانہ تجارتی پالیسیاں ایسی خطرناک صورتحال پیدا کررہی ہیں جس سے ان کی ملکی اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچ سکتاہے۔

امریکی معیشت کیلئے سالانہ جائزے میں عالمی مالیاتی فنڈ نے کہاہے کہ ٹیکس کٹوتی سے شرح نمو میں صرف قلیل مدت اضافہ ہوگا۔

تاہم اس سے امریکہ اور عالمی معیشت کیلئے خدشات بھی بڑھیں گے۔

امریکہ کی طرف سے عائد کئے گئے ٹیکسوں کے باعث عالمی معیشت کی بحالی کونقصان پہنچ سکتا ہے اس سے جوابی اقدامات کاسلسلہ تیز ہوجائے گا اوررسد کے عالمی نیٹ ورک میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.