Saturday, 20 April 2024, 06:23:11 am
بھارت بزور طاقت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا، روشن خورشید
June 15, 2018

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کی وزیر روشن خورشید بھروچہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے معروف صحافی شجاعت بخاری کا قتل نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کو دبا یا نہیں جاسکتا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت ظلم وبربریت کے جواب میں تحریک آزادی مزید مضبوط ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ میں مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیاگیا ہے۔روشن خورشید بھروچہ نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے ہر    بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا اور اس حوالے سے اپنی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت بھی جاری رکھے گا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.