آئی جی ایف سی بلوچستان ( شمالی ) کی سربراہی میں ڈیرہ بگٹی میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر، ضلعی افسران، سیاسی قائدین، قبائلی عمائدین اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جرگے میں علاقے میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے فوری حل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی ایف سی بلوچستان (شمالی )نے شرکا کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام امن، اتحاد اور عوامی تعاون سے وابستہ ہے۔
قبائلی عمائدین نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے باعث ڈیرہ بگٹی میں امن کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے جرگے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔