Tuesday, 16 April 2024, 03:44:21 pm
حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،نثارچیمہ
May 15, 2022

پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت معاشی چیلنجوں سے عہدہ برآ ہونے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران خراب نظم و نسق اوربد انتظامی کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ۔

ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے امید ظاہر کی کہ ایک جامع پالیسی اور بہتر فیصلوں کے ذریعے مہنگائی اور معاشی انحطاط پر جلد قابو پالیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون اور حکومت کی دوسری اتحادی جماعتیں اگلے عام انتخابات سے پہلے انتخابی اصلاحات لانے کیلئے مل کر کام کریں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے پرعزم ہے۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.