Saturday, 25 May 2019, 09:11:30 pm

مزید خبریں

 
سردارمسعود خان کی کشمیری نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی شدید مذمت
May 15, 2019

فائل فوٹو

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردارمسعود خان نے مشترکہ حریت قیادت کی جانب سے شہید حریت رہنمائوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آئندہ منگل کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال اورمارچ کی اپیل کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے مظفرآباد میں ایک بیان میں کہاکہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کے لوگ اس موقع پر بھرپور احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالیںگے اور سیمینار اور سمپوزیم کا اہتمام کریںگے۔

انہوں نے بے مثال قربانیاں دینے پر کشمیری عوام کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہی عظیم قربانیوں کی بدولت کشمیریوں کی جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ۔

سردارمسعود خان نے رمضان المبارک کے دوران کشمیری نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی شدید مذمت کی اور پلوامہ ' شوپیاں اور ترال کے اضلاع کے نوجوانوں کی دلیری اور عزم کوسراہا ۔