Friday, 22 November 2019, 03:08:30 am
پاکستان کی سعودی عرب کے آئل پمپنگ سٹیشنز پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت
May 15, 2019

پاکستان نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں آئل پمپنگ سیشنز پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔

خارجہ امور کی وزارت کے ترجمان کے دفتر کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے اظہاریکجہتی کیا ہے اوراس کے استحکام اور سلامی کو درپیش کسی خطرے کے پیش نظر اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اوراس کے خاتمے کیلئے سعودی عرب اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ جاری کوششوں اور تعاون کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔