Saturday, 25 May 2019, 07:55:57 pm
پاکستان اور برطانیہ کا تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق
May 15, 2019

پاکستان اور برطانیہ نے تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو کے درمیان بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تاریخی دیرینہ تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کو باہمی مفاد کیلئے ان تعلقات کو مزید توسیع دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ہائی کمشنر کو وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے بار ے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسیاں ملک کو سماجی و اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کریںگی۔

ہائی کمشنر نے مشیر خزانہ کاعہدہ سنبھالنے پر عبد الحفیظ شیخ کو مبارکباد دی ' انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان شاندار تعلقات ہیں اور ان کے اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ برٹش ائیرویز آئندہ ماہ پاکستان کے لئے پروازیں شروع کرے گی۔

بعد میں پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مزXIAOHONG YANGنے بھی مشیر خزانہ سے ملاقات کی۔

انہوں نے مختلف پروگراموں اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے نئے قرضوں پر تبادلہ خیال کیا۔