Friday, 18 October 2019, 10:54:11 am
وزیر اعلیٰ پنجاب کی اشتہارات کی مد میں میڈیا ہائوسز اور اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
May 15, 2019

فائل فوٹو

پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اشتہارات کی مد میں میڈیا ہائوسز اور اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کے روز لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس مقصد کیلئے اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ نے زیر التوا کیسز کی تفصیلات طلب کیں اور کہا کہ ان واجبات کی ادائیگی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت فوری اقدامات کیے جائیں۔

ادھر وزیراعلی پنجاب نے آج لاہور میں ایک اجلاس میں پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن کے اساتذہ کے تبادلے کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی بھی باضابطہ منظوری دی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نئی پالیسی سے اساتذہ کے وقت کی بچت ہوگی اور شفافیت یقینی ہوگی کیونکہ تمام تقرریاں اورتبادلے مکمل طورپر میرٹ کی بنیاد پرہوںگے ۔

وزیراعلی نے کہاکہ اساتذہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں اپنی شکایات درج کرائیںگے اور نئے نظام سے خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی ۔

انہوں نے کہاکہ ای ٹرانسفر پالیسی کے نفاذ کے بعد اساتذہ کوتبادلے کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیںگے ۔