Saturday, 25 May 2019, 08:37:36 pm
لاپتہ افراد کے بارے میں کمیشن نے تین ہزار سات سو ترانوے مقدمات نمٹا دیئے
May 15, 2019

لاپتہ افراد کے بارے میں کمیشن نے تیس اپریل تک مجموعی طور پر چھ ہزار اکیاون مقدمات میں سے تین ہزار سات سو ترانوے مقدمات نمٹا دیئے ہیں۔

کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق31 مارچ2019 ء تک لاپتہ افراد کے کل پانچ ہزار نوسو پندرہ مقدمات رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ ماہ کے دوران لاپتہ افراد کے 136 مزید مقدمات موصول ہوئے جن کے بعد ان کی مجموعی تعداد چھ ہزار اکیاون تک پہنچ گئی۔

جبری گمشدگیوں کے بارے میں تحقیقاتی کمیشن اسلام آباد نے گزشتہ ماہ کے آخر تک59 مقدمات نمٹائے۔

گمشدہ افراد کے بارے میں کمیشن نے 30 اپریل2019 تک715 سماعتیں کیں جن میں سے 289 سماعتیں اسلام آباد '130 پشاور'172 کراچی'54 لاہور اور70 سماعتیں کوئٹہ میں ہوئیں۔