Wednesday, 17 July 2019, 06:03:08 am
خطے میں کسی تنازعے کے انتہائی بھیانک نتائج ہوںگے ،ایران
May 15, 2019

ایران نے کہا ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتا اور خطے میں کسی تنازعے کے انتہائی بھیانک نتائج ہوںگے ۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے ایک بیان میں کہاکہ ان کا ملک محاذ آرائی سے سفارتکاری تک کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار ہے لیکن امریکہ مشرق وسطی میں کسی اور جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔

ادھر امریکہ نے مشرق وسطی میں اضافی فوجی قوت بھیجی ہے جس میں ایک طیارہ بردار جہاز B-52 بمبار طیارے اورپیٹریاٹ میزائل شامل ہیں امریکی حکام کاکہنا ہے کہ قوت کا یہ مظاہرہ اس کی فوج اور مفادات کو ایران کی طرف سے درپیش خطرات کے باعث کیاگیا ہے۔