Saturday, 25 May 2019, 08:26:45 pm
یتیم اوربےسہارا بچوں کےلئے ملک بھر میں ماڈل ویلیجز قائم کئےجارہےہیں:سپیکرقومی اسمبلی
May 15, 2019

 قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ یتیموں، نادار اور بے سہارا بچوں کےلئے ملک بھر میں ماڈل ویلیجز قائم کئے جارہے ہیں۔

 آج اسلام آباد میں مختلف فلاحی تنظیموں کے سربراہوں اور مخیر شخصیات کےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ماڈل ویلیجز میں یتیموں اور نادار بچوں کو  رہائش، تعلیم اورعلاج معالجے سمیت تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 سپیکر نے کہا کہ یہ ماڈل ویلیجز مختلف فلاحی تنظیموں کے تعاون سے قائم کئے جارہے ہیں۔

 متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم Al zaabi نے جو اجلاس میں شریک تھے ،ماڈل ویلیجز کے قیام کےلئے اپنے ملک کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔